میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان کا دھرنا، اسلام آباد انتظامیہ کی تیاریاں مکمل

عمران خان کا دھرنا، اسلام آباد انتظامیہ کی تیاریاں مکمل

جرات ڈیسک
جمعرات, ۶ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ممکنہ دھرنے کی کال سے نمٹنے کے لیے اسلام آباد انتظامیہ نے تیاریاں مکمل کرلیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد پولیس نے 1100 سے زائد کنٹینر اکٹھے کر لیے جو کہ فیض آباد پہنچا دیے گئے۔ دھرنے کے اعلان کے بعد اسلام آباد کو ایک ہفتے کے لیے مکمل سیل کر دیا جائے گا جبکہ اسکول و کالجوں میں چھٹیاں اور امتحانات ملتوی کیے جائیں گے۔ اسلام آباد کو پولیس سمیت پچیس ہزار کی نفری فراہم کی جائے گی جبکہ ان کے پاس پچاس ہزار ربڑ گولیاں ہونگیں جبکہ سکیورٹی اداروں کو ساٹھ ہزار سے زائد آنسو گیس کے شیل فراہم کر دیے گئے۔ اسلام آباد کو دس ڈرون فراہم کیے جائیں گے جن کے ذریعے شیل مظاہرین پر پھینکیں جائیں گے جبکہ اینٹی رائیٹ کے لیے پہلی مرتبہ ہیلی کاپٹر بھی استعمال کیا جائے گا۔ سکیورٹی اداروں نے پی ٹی آئی کے فنانسرز کے گرفتاریوں کے لیے لسٹیں تیار کر لیں تاہم عمران خان نے اگر بنی گالہ سے دھرنے کا اعلان کیا تو بنی گالہ کو سب جیل قرار دے کر انہیں وہیں ہاؤس اریسٹ کر لیا جائے گا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں