میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں بینک فراڈ کی نئے انداز میں وارداتیں، بڑا انکشاف سامنے آگیا

کراچی میں بینک فراڈ کی نئے انداز میں وارداتیں، بڑا انکشاف سامنے آگیا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۶ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

شہر قائد میں آٹھ دس سالوں سے استعمال نہ ہونے والے بینک اکائونٹ سے جعلی شناختی کارڈ بنوا کر رقم نکالنے کا انکشاف ہواہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں بینک فراڈ کی نئے انداز میں وارداتیں ہونے لگیں او آٹھ دس سالوں سے جو بینک اکائونٹ جو استعمال نہیں ہوئے ، ان کے نام پر جعلی شناختی کارڈ بنوا کر رقم نکالنے کا انکشاف ہواہے۔پولیس نے جعلی شناختی کارڈ سے بینک اکائونٹس سے رقم نکلوانے میں ملوث بینک ملازم سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے بتایا کہ وہ بینک اکائونٹ جن میں لاکھوں روپے رقم موجود تھیں اور سالوں سے استعمال نہیں ہوئے، ایسے ہی اکائونٹس کو ٹارگٹ کیا جاتا تھا۔پولیس نے انٹیلی جنس بنیادوں پر کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرکے 90 سے زائد جعلی شناختی کارڈ، اے ٹی ایم کارڈز اور لیپ ٹاپ برآمد کیے ہیں۔حکام نے بتایاکہ ملزمان استعمال نہ ہونے والے اکائونٹ میں نان رجسٹر آرگنائزیشن کے نام پر بیرون ملک سے رقم منگوا کر نکالا کرتے تھے۔پولیس کے مطابق اس گروہ میں تمام معلومات بینک اعلی افسر فراہم کرتا تھا، بینک ملازم ایسے اکائونٹس کی نشاندہی کرتا جو کئی سالوں سے استعمال نہیں ہوئے جبکہ گروہ کے دیگر کارندے ان اکائونٹس کے جعلی شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات بنوا کر رقم نکالا کرتے تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں