نواز شریف، مریم، شاہد خاقان پر بغاوت کے مقدمات
میاں نواز شریف اور مریم نواز سمیت مسلم لیگ ن کی قیادت اور درجنوں سنیئر رہنماؤں کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
شیئر کریںمیاں نواز شریف اور مریم نواز سمیت مسلم لیگ ن کی قیادت اور درجنوں سنیئر رہنماؤں کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تھانہ شاہدرہ میں درج ایف آئی آر میں غداری اور دیگر دفعات لگائی گئیں۔ شہری بدر رشید کی درخواست پر تھانہ شاہدرہ پولیس نے ایف آئی آر درج کی۔ مقدمہ میں غداری سمیت 11 دفعات لگائی گئی ہیں۔ اندراج مقدمہ کی درخواست یکم اکتوبر 2020 کو دی گئی تھی تاہم پولیس نے مقدمہ 5 اکتوبر کو درج کیا ہے۔ مقدمے میں سنیئر رہنما راجہ ظفرالحق، ایازصادق، شاہد خاقان عباسی، خرم دستگیر کو نامزد کیا گیا، جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم، عبدالقادر بلوچ ،صلاح الدین ترمذی کا نام بھی مقدمہ میں شامل ہے۔ احسن اقبال، شیخ افتاب، پرویز رشید، خواجہ ا?صف، رانا ثنا اللہ، سلیم ضیا، اقبال ظفر جھگڑا، طارق رزاق، سردار یعقوب نثار کو بھی نامزد کیا گیا۔بغاوت کے مقدمہ میں چنگیز مری، مفتاح اسماعیل، طارق فضل، محمد زبیر، مہتاب عباسی، مرتضیٰ جاوید عباسی، جاوید لطیف، عطااللہ تارڑ، برجیس طاہر، محمد جعفر اقبال، وحیدعالم، دانیال عزیز، راجہ فاروق حیدر، خواجہ سعد رفیق، امیر مقام اور عرفان صدیقی بھی شامل ہیں۔اسی طرح مریم اورنگزیب، بیگم نجمہ وحید، ذکیہ شاہنواز، شیزا فاطمہ، راحیلہ درانی، عظمیٰ بخاری، شائستہ پرویز ملک، سائرہ افضل تارڑ، عشرت اشرف کو بھی مقدمہ میں نامزد کیا گیا۔ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف نیب قوانین کے تحت سزا یافتہ مجرم ہیں، اشتعال انگیز تقاریر کے ذریعے اداروں کیخلاف بغاوت پر اکسایا گیا۔