کراچی میں 9شادی ہالز، 165ریسٹورنٹ سیل
شیئر کریں
شہرقائد میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی جاری ہے جس کے بعد انتظامیہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 9 شادی ہالز اور 165ریسٹورنٹ سیل کر دیئے۔تفصیلات کے مطابق چند روز کے دوران کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے جس کے بعد صوبائی حکومت کی طرف سے کچھ علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کیا گیا ہے، جبکہ کچھ حکومت کی طرف سے ہدایات دی جا رہی ہیں کہ ایس او پیز پر عمل کیا جائے۔کورونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے ابتک کورونا وائرس کی خلاف ورزی پر 9 شادی ہالز اور 165 ریسنورنٹ سیل کر دیئے ہیں، ایک درجن سے زائد پرائیویٹ اور6 سرکاری سکولز بند کیے گئے تھے۔ بند کیے گئے سکولز وارننگ کے بعد دوبارہ کھول دیئے گئے۔ضلع جنوبی کے نجی بینک میں 5 کیسز آنے پر بینک سیل کیا گیا، خلاف وزری پر 174 مختلف گاڑیوں کے چالان اورجرمانہ کیے گئے۔دوسری طرف وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کے تناظر میں شادی ہالز اور ریسٹورنٹس سے متعلق نئے ایس او پیز جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں بدھ کے روز شادی ہالز سے متعلق ایس او پیز جاری ہونگے، شادی ہالز میں شہریوں تعدد اور اوقت کار مقرر کئے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ دوسرے مرحلے میں ریسٹورنٹس سے متعلق ایس و پیز جاری کئیے جائیں گے، ریسٹورنٹس میں بیٹھنے کی گنجائش، ماسک کا ضروری استعمال اور اوقات کار پر پابندی لازم ہو گی۔دوسری طرف این سی او سی میں کورونا وائرس کی وبا کے حوالے سے روزانہ کی صورتحال پر فورم کو آگاہ کیا گیا کہ ماسک پہننے،سماجی فاصلوں پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ اس وائرس کے پھیلاؤ میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی ، اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا کہ وائرس کے پھیلاؤ اور روک تھام کے اقدامات کی نگرانی ضروری ہے۔ ماسک پہننا کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے۔اسد عمر نے مزید کہا کہ ایس او پیز پر عملدرآمد سے سردیوں میں اس وائرس کی دوسری لہر سے بچا جاسکتا ہے۔ شادی ہالز اور ریستوران بیماریوں کے پھیلاؤ کے بڑے مراکز بن رہے ہیں۔این سی او سی نے صحت کے رہنما خطوط، پروٹوکول پر عمل پیرا ہونے کی کوششوں پر تعلیمی شعبے کی تعریف کی۔