میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نواز شریف نے بانی متحدہ جیسی غداری کی ہے ،گورنر سندھ

نواز شریف نے بانی متحدہ جیسی غداری کی ہے ،گورنر سندھ

ویب ڈیسک
منگل, ۶ اکتوبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف بھی وہی غداری کر رہے ہیں جو بانی متحدہ نے کی ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں اظہار خیال کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ تحریک چلانے کے خواہشمند وطن واپس آکر مقدمات کا سامنا کریں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف لندن سے تقاریر کر رہے ہیں کسی میں حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا دم ہے تو وہ پہلے پاکستان آئیں۔عمران اسماعیل نے کہا کہ جو یہاں سے اولادوں کو لے جانے کے موڈ میں ہیں، وہ پہلے پاکستان آئیں اور پھر تحریک چلانے کی بات کریں۔انہوں نے کہا کہ ان کے حواری گفتگو فرماتے ہیں کہ یہ جمہوریت نہیں کہ کسی کو غدار قرار دیا جائے، ہم پوچھتے ہیں پھر آپ بتادیں کہ غدار کون ہوتا ہے؟۔گورنر سندھ نے کہاکہ میر جعفر اور میر صادق نے بھی غداری کی تھی، نواز شریف بھی وہی غداری کر رہے ہیں جو بانی متحدہ نے کی، ان دونوں میں کوئی فرق نہیں۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف لندن میں بیٹھ کر جو کچھ کر رہے ہیں وہ دشمنوں کی ایما پر کر رہے ہیں، وہ وہاں بیٹھ کر ہرصورت اپنی جائیداد بچانا چاہتے ہیں۔عمران اسماعیل نے کہا کہ نواز شریف لندن میں آرام کر رہے ہیں اور لوگوں کو اپنی جائیداد بچانے کے لیے سڑکوں پر آنے کا کہہ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف آنے والی حکومت میں اپنی قدم جمانا چاہتے ہیں، ن لیگی قائد کوئی بھی سمجھوتہ کرکے پھر سے اقتدار کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔گورنر سندھ نے کہا کہ جہاں تک بھنڈر جزیرے کی بات ہے تو پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے وفاق کو باقاعدہ این او سی دیا ہے اور اس پر سندھ حکومت کی مشاورت کے ساتھ کام ہو رہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں