میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پنو عاقل،زہریلا کھانے سے متاثرہ باپ بیٹا کراچی منتقلی کے دوران چل بسے

پنو عاقل،زہریلا کھانے سے متاثرہ باپ بیٹا کراچی منتقلی کے دوران چل بسے

ویب ڈیسک
اتوار, ۶ اکتوبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

سکھر کی تحصیل پنو عاقل میں مضرِ صحت زہریلا کھانا کھانے سے متاثرہ باپ اور بیٹا کراچی لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے ، جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 4 ہو گئی ہے ، مرنے والوں میں باپ اور 3 بیٹے شامل ہیں۔سکھر کی تحصیل پنو عاقل کے گاؤں کے رہائشی اعجاز انڈھر اور ان کے 4 بیٹوں کی زہریلا کھانا کھانے سے حالت غیر ہونے پر 2 روز قبل سول اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں اعجاز انڈھر کے 2 بیٹے معین اور مجیب جاں بحق ہو گئے تھے ۔باپ اور 2 بیٹے نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے ، رات گئے ڈاکٹرز نے متاثرہ افراد کو تشویش ناک حالت میں کراچی منتقل کرنے کے لیے کہا تھا۔کراچی منتقل کے جانے کے دوران باپ بیٹا راستے میں دم توڑ گئے ۔اعجاز انڈھر کا چوتھا بیٹا کراچی کے نجی اسپتال میں زیرِ علاج ہے ، اہل خانہ کے مطابق اطلاع ملتے ہی اعجاز انڈھر کی اہلیہ شہناز کی حالت بھی غیر ہو گئی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں