خادم حسین رند ایڈیشنل آئی جی کراچی تعینات
شیئر کریں
خادم حسین رند کو ایڈیشنل آئی جی کراچی تعینات کر دیا گیا، خادم حسین رند کو جاوید اختر اوڈھو کی جگہ تعینات کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نگران صوبائی حکومت نے سندھ میں تقرریاں و تبادلے کردیے اور خادم حسین رند کو ایڈیشنل آئی جی کراچی تعینات کر دیا گیا۔ اس حوالے سے چیف سیکریٹری سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ نوٹس کے مطابق خادم حسین رند کو جاوید اختر اوڈھو کی جگہ کراچی کا نیا اے آئی جی تعینات کیا گیا ہے اور جاوید عالم اوڈھو کو ایس این جی ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ شکیل احمد چیئرمین پی اینڈ ڈی، زاہد عباسی سینئر میمبر آف ریونیو تعینات کیا گیا ہے جبکہ منظور احمد شیخ سیکریٹری بلدیات، فیاض عباسی سیکریٹری توانائی تعینات، سلیم راجپوت کمشنر کراچی، خالد حیدر شاہ کمشنر حیدرآباد ، سجاد حیدرکمشنر نوابشاہ اور ذوالفقار شاہ کو کمشنرسکھر تعینات کردیا گیا۔ خیال رہے کہ 19 اگست کو سندھ کے انسپکٹرجنرل (آئی جی)غلام نبی میمن کو تبدیل کرکے ان کی جگہ حکومت پنجاب میں فرائض انجام دینے والے پولیس سروس کے گریڈ-21 کے افسر رفعت مختار کو نیا آئی جی تعینات کیا گیا تھا۔