عمران ریاض بازیابی کیس: دس دنوں میں خوشخبری دیں گے، آئی جی پنجاب
جرات ڈیسک
بدھ, ۶ ستمبر ۲۰۲۳
شیئر کریں
لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو اینکر پرسن عمران ریاض کو بازیاب کرنے کے لیے 13 دنوں کی مہلت دے دی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے عمران ریاض کی بازیابی کیلئے ان کے والد کی درخواست پر سماعت کی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ عمران ریاض کی بازیابی میں کافی مثبت پیش رفت ہوئی، آئندہ دس سے پندرہ دنوں میں خوشخبری دیں گے، عدالت ہمیں 10 دن کی مہلت فراہم کرے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب سے کہا کہ مزید مہلت مانگی جا رہی ہے، کوئی پیش رفت بھی ہونی چاہیے۔ ہائی کورٹ نے ہدایت کی کہ آئی جی پنجاب عمران ریاض کے والد اور لیگل ٹیم سے ملاقات کریں۔