میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسکول میں جنسی ہراسانی کیس میں گروہ ملوث ہونے کا انکشاف

اسکول میں جنسی ہراسانی کیس میں گروہ ملوث ہونے کا انکشاف

ویب ڈیسک
بدھ, ۶ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ:سجاد کھوکھر) جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے گلشن حدید میں اسکول میں خواتین سے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں گرفتار اسکول پرنسپل اور مالک کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیاکراچی ملیر کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت کے روبرو گلشن حدید میں اسکول میں خواتین سے مبینہ زیادتی کے مقدمے کی سماعت ہوئی پولیس نے ملزم عرفان غفور کو عدالت میں پیش کیا جس پر سرکاری وکیل نے انکشاف کیا کہ ملزم اکیلا نہیں ہے یہ پورا گروہ ہے عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ عرفان کون ہے؟ ملزم سے بیان لیا ہے یا نہیں؟تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم سے تفتیش کرنی ہے مزید ڈیوائس بھی تحویل میں لینی ہیں اب تک 45 سے زائد متاثرہ خواتین کا پتہ چلا ہے ملزم خواتین کو بلیک میل کرتا تھاسرکاری وکیل نے موقف دیا کہ یہ ایک گروہ ہے، ملزم سے تفتیش کے بعد مزید ساتھیبھی گرفتار کرنے ہیںتفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم کے برآمد موبائل فون کا فارنسک بھی کروانا ہے تفتیشی افسر نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس پرعدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم عرفان غفور کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو پیشرفت رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیدیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں