میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سیلاب کے سبب برآمدات ہدف حاصل نہ ہونے کے خدشہ

سیلاب کے سبب برآمدات ہدف حاصل نہ ہونے کے خدشہ

جرات ڈیسک
منگل, ۶ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزارت خزانہ کے مطابق سیلاب کے باعث رواں مالی سال برآمدات کا ہدف حاصل نہ ہونے کا خدشہ ہے۔نجی ٹی وی نے ذرائع وزارت خزانہ کے حوالے سے کہا ہے کہ سیلاب کے باعث فروٹس، سبزیوں، تمباکو، سیمنٹ، لیدر اور لیدر مصنوعات کی برآمدات میں کمی ہوئی ہے۔وزارت خزانہ نے بتایا کہ اہم پیداواری شعبوں کی پروڈکشن میں کمی کے باعث برآمدات میں کمی ہو سکتی ہے، رواں مالی سال گندم، دالیں، چینی، کنسٹرکشن مشینری اور ادویات کی درآمدات میں اضافہ ہو گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ برآمدات میں کمی اور درآمدات میں اضافے کے باعث تجارتی خسارہ 3 ارب ڈالر تک بڑھ سکتا ہے۔ملک میں برآمدات کا ہدف حاصل کرنے کیلئے حکومتی سطح برآمدی شعبے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے۔وزارت خزانہ نے کہا کہ یورپی یونین اور امریکہ میں برآمدات کیلئے نئی منڈیوں تک رسائی حاصل کی جائے گی۔رواں مالی سال بجٹ کے دوران برآمدات کا ہدف 35 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں