میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیپلزپارٹی میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی تبدیلی کی بازگشت

پیپلزپارٹی میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی تبدیلی کی بازگشت

ویب ڈیسک
منگل, ۶ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

برساتی پانی
کی صورتحال

بارشوں اور سیلاب میں جہاں ڈیڑھ کروڑ افراد کا سب کچھ بہہ گیا، وہاں اب شاید وزیر اعلیٰ سندھ کا اقتدار بھی بہہ جائے
رکن اسمبلی میر نادر مگسی نے بلاول بھٹو اور فریال کی موجودگی میں کہا کہ ان کی ناقص حکمت عملی کی وجہ پورا صوبہ ڈوبا ہے، رپورٹ
کراچی ( رپورٹ عقیل: احمد ) پاکستان پیپلز پارٹی کی صفوں میں اب یہ بات تیزی سے گردش کررہی ہے کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب میں جہاں ڈیڑھکروڑ افراد کا سب کچھ بہہ گیا ہے وہاں اب شاید وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا اقتدار بھی بہہ جائے پی پی پی سے تعلق رکھنے والے دودرجن سے زائد ارکان سندھ اسمبلی نے موجودہ وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ کی تبدیلی کیلئے پارٹی قیادت سے رابطے تیز کرلئے ہیں پیر کے روز شہدادکوٹ میں اس وقت صورتحال حیران کن بن گئی جب رکن سندھ اسمبلی میر نادر مگسی نے بلاول بھٹو زرداری اور فریال ٹالپر کی موجودگی میں مراد علی شاہ سے کہا کہ ان کی ناقص حکمت عملی کی وجہ پورا صوبہ ڈوبا ہے نکاسی آب کیسے کی جاتی ہے انہیں اس بات کا علم نہیں ہے اگر وہ چاہیں تو ان کے سامنے وہ برساتی پانی نکال کر دکھا سکتے ہیں جس پر وزیر اعلیٰ سندھ خاموش ہوگئے اس کے بعد بلاول بھٹو زرداری ، فریال ٹالپر نے امتیاز شیخ ، نادر مگسی اور سہیل انور سیال کے ساتھ ملاقات کی جس میں وزیر اعلیٰ سندھ شامل نہیں تھے اس اہم اجلاس کے حوالے سے کئی چہ مگوئیاں کی جارہی ہیں بعض ایم پی ایز صرف اس لئے ناراض ہیں کیونکہ انہیں نظرانداز کرکے ڈپٹی کمشنرز کے ذریعہ متاثرین کو امدادی سامان دیا جارہا ہے اور بعض ایم پی ایز پر وزیر اعلیٰ ناراض ہیں کہ انہوں نے امدادی سامان اپنی اوطاقوں میں رکھ دیا اور وہ متاثرین میں امدادی سامان تقسیم نہیں کررہے پارٹی قیادت نے فی الحال ناراض ایم پی ایز کو خاموش رہنے کا مشورہ دیا ہے تاہم پارٹی میں وزیر اعلیٰ کی تبدیلیوں کی بازگشت سنائی دے رہی ہے نئے وزیر اعلیٰ کیلئے میر نادر مگسی ، ناصر شاہ ، امتیاز شیخ ، کے نام لئے جارہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں