میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ کلک، ترقیاتی امور کی آڑ میں عالمی فنڈنگ کے اربوں روپے ہڑپ

محکمہ کلک، ترقیاتی امور کی آڑ میں عالمی فنڈنگ کے اربوں روپے ہڑپ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۷ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

( رپورٹ جوہر مجید شاہ)حکومت سندھ محکمہ کلک کے راشی سرکش بے لگام بے ضابطگیوں و بے قاعدگیوں کے بادشاہ و بازیگرں کو لگام ڈالنے میں ناکام ورلڈ بینک، ایشائی ترقیاتی بینک سمیت دیگر اداروں کی جانب سے کی جانے والی فنڈنگ بھاری کمیشن و رشوت بازاری کا بڑا ذریعہ بن گئی ، موجودہ پروجیکٹ ڈائریکٹر کی اربوں روپے کی کرپشن بے نقاب ، آصف جان پروجیکٹ ڈائریکٹر کے ساتھ ریٹائرڈ چیف انجینئر کے ڈی اے رام چند جو کہ کرپشن اور ہاتھ کی صفائی کے بے تاج بادشاہ کہلاتے ہیں وہ بھی ‘ کرپشن کے روڈ میپ ‘ میں حصے دار جبکہ ‘ نام چین ٹھکیدار تنویر ٹھیکیدار ‘ بھی ‘ سسٹم مافیا ‘ کا فرنٹ مین کھلاڑی ‘ گنگا نہا رہا ہے ‘ آڈٹ رپورٹ میں کرپشن کے ہوشرباء انکشافات نے بھانڈہ پھوڑ دیا کہا جارہا ہے کہ مذکورہ ٹرائیکا پر مختلف اسکیموں کی مد میں اربوں روپے ٹھکانے لگانے کا الزام ذرائع کا دعویٰ ہے کہ
‘ تنویر ٹھیکیدار، محکمہ کلک میں مبینہ طور پر سسٹم چلانے کا مرکزی کردار ہے بتایا جارہا ہے کہ محکمہ کلک کی کئی اسکیموں میں ، آصف جان ، رام چند اور ٹھکیدار تنویر کو اگر تحقیقاتی اداروں نے اپنی تحویل میں لیا تو ہوشرباء انکشافات متوقع ہیں ، ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹھیکیدار تنویر نے کلک میں اپنا سسٹم قائم کرتے ہوئے ، محکمے کو اپنی ذاتی پرائیویٹ کمپنی میں تبدیل کردیا ہے ، تنویر ٹھیکیدار نے اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل اور جاری گورکھ دھندوں کی تکمیل اور وسعت دینے کیلے اپنے فرنٹ مین کے طور پر ریٹائرڈ چیف انجینئر ادارہ ترقیات کراچی رام چند کو بھاری رقوم کے عوض عارضی بنیادوں پر کلک میں خود بھرتی کروایا ‘ رام چند ‘ انکے ہاتھوں میں پوری طرح کھلونا بنے ہوئے ہیں ‘ ٹھکیدار تنویر سسٹم ‘ نے ‘ پی ڈی آصف جان، رام چند اور ٹینڈر کمیٹیوں میں اپنا اثر رسوخ استعمال کرتے ہوئے اپنی پسند کی کمپنیوں کو بھاری رقوم کے عوض بڑے ٹھیکے دیئے محکمہ جاتی ذرائع ‘ کرپٹ تنویر سسٹم کلک میں موجود ہونے کے سبب ‘ محکمہ کلک ‘ کے اربوں روپے کے پروجیکٹس’ غبن کی نظر ہوئے ‘ ایم ای سی کی رپورٹ ‘ میں انکشاف ‘ محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی مانیٹرنگ ٹیم نے کلک پراجیکٹ میں تنویر سسٹم کے تحت ایوارڈ کئے گئے ‘ کاموں و منصوبوں ‘ کا آڈٹ کیا تھا دوران ‘ آڈٹ ‘ اسکیموں میں لگ بھگ ‘ 32 ارب روپے ‘ خطیر مالیت ‘ کا فراڈ ‘ غبن ‘ سامنے آیا جو کہ غریب عوام اور شہریوں کی جیبوں سے وصول کردہ ٹیکس پر کھلا ڈاکہ زنی کے مترادف عمل ہے ‘ کیونکہ مختلف ‘ مالیاتی اداروں ‘ کی جانب سے دیا جانے والا ‘ فنڈز’ سود کیساتھ ‘ مقرر کردہ ٹائم ‘ پر واپس لوٹانا ہوتا ہے جو کہ غریب عوام کے ٹیکسوں سے پورا کیا جاتا ہے پہلے مرحلے میں لگ بھگ ‘157 اسکیموں کا آڈٹ کیا گیا۔ رپورٹ میں ایک اور انکشاف سامنے آیا جس میں بتایا گیا کہ ‘ 100 ‘ کے لگ بھگ سڑکوں کی تعمیر میں ‘ ناقص اور زائد المعیاد ‘ پرانا میٹریل استعمال کیا گیا۔ محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے سندھ کلک پراجیکٹ میں غیر معیاری کام اور غبن کے بارے میں ورلڈ بینک کو آگاہ کرتے ہوئے رپورٹ پیش کردی ‘ ادھر اس حساس اور سنگین معاملے پر ‘ محکمہ انسداد رشوت ستانی’ بھی متحرک ہوگیا اور معاملے کی ‘ باقاعدہ تحقیقات کا آغاز بھی کردیا گیا ہے کہا جارہا ہے اس سنگین معاملے پر ‘ سابق چیف انجینئر رام چند کو مکمل سروس پروفائل کیساتھ پیش ہونے کا حکم دیا گیا تھا وہ ایک ‘ پیشی بھگت چکیں ہیں جبکہ ذرائع کہتے ہیں کہ وہ اس معاملے پر کافی ہاتھ پیر مار رہیں ہیں جبکہ اپنا حکومتی اثر رسوخ سمیت ‘ حصے داروں ‘ کو بھی بچاؤ کیلے متحرک کردیا گیا ہے ذرائع کہتے ہیں کہ ‘ محکمہ اینٹی کرپشن نے سابق چیف انجینئیر کے ڈی اے اور کلک کے کرتا دھرتا کو طلب کرنے کا مراسلہ ‘ محکمہ۔ کلک ‘ کے دیگر اعلی حکام کو بھی ارسال کیا تھا ادھر اس گورکھ دھندے میں حکومت کے براہ راست کودنے کا اثر یہ ہوا کہ ‘ کلک کا ‘ ورک آڈر نمبر ( 9 ) حکومت نے فوری طور پر ‘ کینسل ‘ کردیا ہے اس منصوبے سے متعلق ذرائع کہتے ہیں کہ ‘ مکمل کئے گئے ‘ منصوبے ‘ سے متعلق ‘ جعلی اور بوگس ‘ فائلیں تیار کر کے ‘ ٹینڈر ‘ دئے جاتے اور من پسند ٹھیکیداروں کو نوازتے ہوئے مزید ‘ کروڑوں/ اربوں ‘ ٹھکانے لگا دئے جاتے مختلف سیاسی سماجی مذہبی جماعتوں اور شخصیات نے سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ سندھ گورنر سندھ وزیر پلاننگ و ڈیولپمنٹ سمیت تمام وفاقی و صوبائی تحقیقاتی اداروں سے اپنے فرائض منصبی اور اٹھائے گئے حلف کے عین مطابق سخت ترین قانونی و محکمہ جاتی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں