افغان مہاجرین کی مدد کرنے پر اپنے شوہر ڈاکٹرطارق پر فخر ہے ‘ ریما
ویب ڈیسک
پیر, ۶ ستمبر ۲۰۲۱
شیئر کریں
لالی ووڈ اسٹار ریما خان نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کی مدد کرنے پر اپنے شوہر ڈاکٹر طارق شہاب پر فخر ہے ۔امریکہ میں مقیم ماہر امراض قلب ڈاکٹرطارق شہاب کو حکومت کی جانب سے قطر بھیجا گیا ہے۔ریما نے انسٹاگرام پر ڈاکٹرطارق شہاب کی جہاز کے کاک پٹ میں لی جانے والی سیلفی اوردیگرتصاویر شیئرکیں جس میں دونوں پائلٹ بھی نمایاں ہیں۔اداکارہ نے تعریفی نوٹ میں لکھا میرے شوہرڈاکٹر طارق افغان پناہ گزینوں کی مدد اور دیکھ بھال کیلئے امریکی ٹیم کے ساتھ دوحہ جاتے ہوئے۔شوہر کے جذبے کو سراہنے والی ریما نے مزید لکھا مجھے ان کی لگن ، محنت اور قربانی پر بہت فخر ہے اور اللہ سے دعا ہے کہ وہ بہت محفوظ اور کامیاب سفر کریںاداکارہ نے کیپشن میں دعائیہ ہاتھوں کے ایموجی کے علاوہ پاکستان،افغانستان اور امریکہ کے جھنڈے بھی پوسٹ کیے۔