عید پر گوشت کا زیادہ استعمال، متعدد افراد پیٹ کے امراض میں مبتلا
شیئر کریں
گوشت اور چٹ پٹے کھانوں سے معدے اور بلڈ پریشر کے مریض زیادہ متاثر ہوئے
عیدالاضحی کے موقعہ پر لوگوں کی بڑی تعداد نے ڈاکٹروں کے مشوروں کو نظر انداز اور ضبط کے تمام بندھن توڑتے ہوئے کلیجی، پائے، مغز اور گوشت کے مختلف چٹ پٹے کھانوں پر بھر پور طور ہاتھ صاف کیا۔عید پر اہل خانہ، عزیز واقارب اور دوستوں کے ساتھ باربی کیو کی خصوصی دعوتوں کا اہتمام کرکے گوشت کا بے دریغ استعمال کیا گیا۔اس سے متعدد افراد بد ہضمی، سینے کی جلن، معدے کی تیزابیت، بلند فشار خون اور دیگر امراض کے حملہ کا شکار ہو کر ہسپتالوں، کلینک، مطب اور ڈاکٹروں اور حکیموں کے پاس پہنچ گئے۔گوشت اور چٹ پٹے کھانوں سے معدے اور بلڈ پریشر کے مریض زیادہ متاثر ہوئے جبکہ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ دل، بلڈ پریشر، ذیابیطس، معدے کے امراض میں مبتلا مریضوں احتیاط برتیں۔اس کے علاوہ صحت مند افراد بھی مصالحہ دار اور کولیسٹرول سے بھر پور کھانوں کے ساتھ کولڈ ڈرنک کے استعمال سے احتیاط گریز کریں ۔