عالمی منڈی میں قیمت میں اضافے کے باعث مقامی مارکیٹ میں سونا 200 روپے تولہ مہنگا ہونے کا امکان
منتظم
بدھ, ۶ ستمبر ۲۰۱۷
شیئر کریں
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باعث مقامی مارکیٹ میں سونا 200 روپے تولہ مہنگا ہونے کا امکان ہے ۔ عالمی منڈی میں سونے کی خریداری میں اچانک اضافہ ہوگیا جس سے سونے کی قیمت 11 ڈالر اضافے سے 1341 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی ہے ۔عالمی منڈی کی دیکھا دیکھی مقامی مارکیٹ میں بھی اس کی قیمت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کے دام بڑھ جانے سے مقامی مارکیٹ میں اس کی فی تولہ قیمت 200 روپے تک بڑھ سکتی ہے ۔معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی سرمایہ کار اس وقت ڈالر کی خریداری سے زیادہ سونے میں سرمایہ لگا رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان جاری ہے ۔