میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان کا افغانستان میں بزورِ طاقت اقتدار کا حصول تسلیم کرنے سے انکار

پاکستان کا افغانستان میں بزورِ طاقت اقتدار کا حصول تسلیم کرنے سے انکار

ویب ڈیسک
جمعه, ۶ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں طاقت کے زور پر اقتدار کے حصول کو تسلیم نہیں کرے گا۔امریکہ کے دورے پر موجود معید یوسف نے واشنگٹن میں رپورٹرز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ افغان حکومت کو اب عسکری فتح کی کوشش نہیں کرنی چاہیے اور مستقبل میں کسی بھی مذاکرات میں وسیع تر حلقوں سے افغان نمائندوں کو شامل کیا جانا چاہیے۔انھوں نے طالبان پر پاکستان کے مبینہ اثر و رسوخ کے استعمال کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس جو بھی محدود اثر و رسوخ تھا ہم نے استعمال کر لیا ہے۔ اب غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد منطقی طور پر یہ اثر و رسوخ کم ہوا ہے۔انھوں نے کہا کہ دنیا کو بھی یہ چیز سمجھنی چاہیے کہ سیاسی سمجھوتے میں امریکہ کا مفاد ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں