میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان بھرپورطریقے سے کشمیریو ں کامقدمہ لڑتارہے گاصدر،وزیراعظم

پاکستان بھرپورطریقے سے کشمیریو ں کامقدمہ لڑتارہے گاصدر،وزیراعظم

ویب ڈیسک
جمعه, ۶ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

صدرمملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت کشمیری عوام کی منفرد شناخت ختم کرنے کی کوشش کررہا ہے، 5 اگست کے بھارتی اقدامات اقوام متحدہ کے چارٹر سمیت چوتھے جنیوا کنونشن اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں، جنوبی ایشیاء میں امن و استحکام کیلئے کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق جموں و کشمیر کا منصفانہ اور پرامن حل ناگزیر ہے، عالمی برادری کشمیریوں کے ساتھ کئے گئے وعدے پورے کرے ۔یومِ استحصال 5 اگست 2021ء پر قوم کے نام پیغام میں انہوںنے کہاکہ بھارت نے بین الاقوامی قانون اور اقدار کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 5 اگست 2019ء کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں یکطرفہ کارروائی کی ، بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں آبادی کا تناسب بدلنے کی کوشش کی، بھارت کشمیری عوام کی منفرد شناخت ختم کرنے کی کوشش کررہا ہے، 5 اگست کے بھارتی اقدامات اقوام متحدہ کے چارٹر سمیت چوتھے جنیوا کنونشن اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بھارت کا مقصد کشمیری عوام کو حق خود ارادیت کے حق سے محروم کرنا ہے ، نسل پرست بی جے پی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا کر دیا ہے، جبکہ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کے ذریعے خطے کا استحکام تباہ کررہا ہے، کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ان کا حق ملنے تک آواز بلند کرتا رہوں گا، پاکستان بھرپور طریقے سے کشمیریوں کا مقدمہ لڑتا رہے گا۔اپنے ٹوئٹر پیغامات میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ آج مقبوضہ کشمیر کے حواے سے 5 اگست 2019 کے بھارت کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کو 2 سال مکمل ہو گئے ہیں۔ان دو سالوں میں دنیا نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی قابض افواج کا غیر معمولی ظلم و بربریت دیکھ لیا ہے، دنیا کشمیریوں کی شناخت کو تباہ کرنے اور آبادی کے تناسب کو طاقت کے ذریعے بدلنے کی بھارتی کوششوں کو بھی دیکھ رہی ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ بھارتی حکومت کی طرف سے بھارتی غیرقانونی زیر تسلط جموں کشمیر میں ظلم و بربریت آر ایس ایس کے ہندوتوا نظریے کا تسلسل ہے، آج بھارت اپنے جابرانہ اقدامات اور ریاستی دہشت گردی کے ذریعے خطے کااستحکام تباہ کر رہا ہے جو کہ تمام بین الاقوامی قوانین اور اقدار کی خلاف ورزی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ میں نے عالمی فورمز پر کشمیریوں کی آواز بلند کی ہے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کاحق ملنے تک آواز بلند کرتارہوں گا اور پاکستان بھرپور طریقے سے کشمیریوں کامقدمہ لڑتا رہے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں