میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ریکھا کا مبینہ محبت نامہ، حسن جہانگیر  نے خاموشی توڑ دی،کچھ باتیں راز ہی رہنی چاہئیں

ریکھا کا مبینہ محبت نامہ، حسن جہانگیر نے خاموشی توڑ دی،کچھ باتیں راز ہی رہنی چاہئیں

جرات ڈیسک
پیر, ۶ جولائی ۲۰۲۶

شیئر کریں

مجھے بھارت میں بطور ہیرو کئی فلموں کی پیشکش ہوئی تھی، میں نے 7 بڑی فلموں کی آفرز مسترد کر دیں

 

پاکستان کے معروف گلوکار حسن جہانگیر نے بھارتی اداکارہ ریکھا کی جانب سے مبینہ محبت نامہ ملنے سے متعلق سوال پر دلچسپ ردِعمل دیا ہے۔

ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ریکھا نے ان کے مقبول گانے ہوا ہوا کی کامیابی کے بعد انہیں محبت نامہ لکھا تھا، تو حسن جہانگیر نے مسکراتے ہوئے کہا کہ محبت کسی بھی عمر میں ہو سکتی ہے، لیکن کچھ باتیں راز ہی رہنے دینی چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے بھارت میں بے حد محبت ملی اور وہاں کبھی کسی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑا، مادھوری، گووندا، شاہ رخ خان، سلمان خان اور متھون اچھے دوست ہیں اور ان سے آج بھی رابطہ رہتا ہے۔

حسن جہانگیر نے اپنی زندگی کے ایک بڑے افسوس کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے بھارت میں بطور ہیرو کئی فلموں کی پیشکش ہوئی تھی، تاہم میں نے 7 بڑی فلموں کی آفرز مسترد کر دیں اور پاکستان واپس آ گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان فلموں میں نیلم اور مادھوری ڈکشٹ سمیت دیگر بڑی اداکارائیں شامل تھیں اور ممکن ہے کہ اگر میں ان میں کام کرتا تو وہ فلمیں بڑی کامیاب ثابت ہوتیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں