سندھ بلڈنگ، ڈائریکٹر جلیس کو 20 کروڑ وصولی کا ٹاسک
ویب ڈیسک
هفته, ۶ جولائی ۲۰۲۴
شیئر کریں
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں ڈائریکٹر جلیس کو ضلع وسطی سے 20 کروڑ وصولی کا ٹاسک ملا ہے ،ذرائع کے مطابق ضلع وسطی میں کمزور بنیادوں والی عمارتوں پر بالائی منزلیں تعمیر کرنے کا سلسلہ جاری ہے ، موصوف نے اپنے کارندوں کو وصولی پر مامور کردیاہے ، ناظم آباد نمبر 5 بلاک اے ،پلاٹ نمبر 9/37 ، ،8/12 اور بلاک بی پلاٹ نمبر2/41 اور پلاٹ نمبر 4/5 پر خلا ف ضابطہ کمرشل تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے ، عدالتی حکم کے برخلاف تعمیرات پر ڈائریکٹر جنرل عبدالرشید سولنگی نے چشم پوشی اختیار کررکھی ہے ۔