پی پی جیالے ،میونسپل کمشنر و ٹاؤن چیئرمین کی لڑائی میں شدت
شیئر کریں
( رپورٹ :جوہر مجید شاہ) چیئرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی نے میونسپل کمشنر منور ملاح کی جانب سے لگائے تمام الزامات کی سختی سے تردید کردی انھوں نے مزید کہا کہ جاوید نامی کونسلر نے میونسپل کمشنر کو کسی بھی قسم کی دھمکی اور اسلحہ تان کر انھیں دھمکانے ڈرانے یا جان سے کھیلنے کی قطعاً کوئی غیرقانونی حرکت و عمل نہیں کیا چیئرمین راشد خاصخیلی سے نمائندے نے انکے آفس میں ملاقات کی اور شدید باہمی تنازعات سے متعلق دریافت کیا اس حوالے سے چیرمین نے پارٹی پالیسی اور موقف دیتے ہوئے کہا کہ ہم پر امن جمہوریت پسند لوگ ہیں انھوں نے کہا کہ میں پارٹی کی لائن اور لینتھ کا مکمل پابند ہوں میرے حلقے کے لوگوں نے بھٹو ازم پر اعتماد کرتے ہوئے ہمیں ووٹ دئے ہیں انھوں نے کہا مجھے علاقے کے عوام کی خدمت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وڑن کے عین مطابق کرنی ہے لوگوں کے اعتماد پر پورا اترنے کیلے ہمیں جنگی بنیادوں پر کام کرنا ہے انھوں نے کہا کہ میں نے اپنی توانائی ترقیاتی امور سمیت ملازمین کی فلاح و بہبود پر مرکوز کر رکھی ہے انھوں کرپشن بھتہ خوری و دیگر غیرقانونی امور سے متعلق سوال کو رد کرتے ہوئے کہا کہ میری سیٹ پارٹی کی امانت ہے کام نہیں کرسکا تو خود چلا جاؤنگا علاؤہ ازیں وائس چیئرمین و اراکین کونسل جن میں وائس چیئرمین عبد الحق بلوچ ‘ محمد ثاقب محمد صادق محمد الیاس گبول کرامت شمیم صدیقی اور عدنان نے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے میونسپل کمشنر منور حسین ملاح سے ملاقات کرتے ہوئے موقف دیا کہ کیونکہ دونوں فریقین کا کیس عدالت میں زیر سماعت ہے اسے آپ خود دیکھیں اب جبکہ محرم الحرام کا مہینہ سر پر ہے تو مختلف امور جن میں نالوں کی صفائی سیوریج کے مسائل پیچ ورک اسٹریٹ لائٹس کی فوری تنصیب و درستگی وغیرہ کا بل آڈٹ سے پاس شدہ ہے اسپر فوری عملدرآمد کروائیں تاکہ فوری ضرورت و نوعیت کے مزکورہ امور نمٹائیں جا سکیں مگر میونسپل کمشنر نے صاف انکار کردیا جس پر ہمیں مایوسی ہوئی جبکہ مزکورہ تمام امور کا براہ راست تعلق عوام سے ہے یاد رہے کہ صفورا ٹاؤن کے چیئرمین راشد خاصخیلی پیپلز یوتھ کراچی ڈویڑن کے صدر بھی ہیں جبکہ میونسپل کمشنر منور حسین ملاح کا تعلق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے آبائی گاؤں سے ہے جہاں ملاح برادری کا کردار اور اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا دونوں فریقین کی جنگ کے سبب نا صرف صفورا ٹاؤن کے حلقے کے شہری بلکہ ٹاؤن ملازمین سمیت پیپلز پارٹی کی ساکھ بھی متاثر ہو رہی ہے ۔