میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جامعہ اردو، وائس چانسلر اور رجسٹرار انتظامی معاملات میں ناکام

جامعہ اردو، وائس چانسلر اور رجسٹرار انتظامی معاملات میں ناکام

ویب ڈیسک
هفته, ۶ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

وفاقی اردو یونیورسٹی میں تعینات نیا وائس چانسلر اور رجسٹرار انتظامی معاملات چلانے میں ناکام، ماس کمیونیکشن، سیاسات سمیت متعدد شعبوں کے امتحانات لے کر صرف 9 دن کلاسز چلانے کے بعد سمسٹر بریک کا اعلان کردیا گیا ہے، شام والے پروگرام بیچ 2020 میں طلبہ و طالبات پہلے سے ہی 7 سے 8 ماہ کی تاخیر کے باوجود دوبارہ سمسٹر بریک کے اعلان پر مزید پریشانی کا شکار بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون، سائنس و ٹیکنالوجی میں قائم مقام رجسٹرار کی جانب سے وائس چانسلر کی منظوری سے گلشن و عںدالحق کیپمسز میں 15 جولائی تا 4 اگست تک سمسٹر بریک کے اعلان کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے، اس سے قبل 25 جون کو ایک اعلامیہ جاری کیا گیا تھا جس میں مطلع کیا گیا کہ وفاقی اردو یونیورسٹی میں شام کے پروگرام میں نئے داخلوں اور جاری سمسٹر کی کلاسز کا آغاز یکم جولائی 2024 سے ہوگا، جبکہ انتظامیہ نے صرف 9 دن کلاسز چلانے کے بعد سمسٹر بریک کا اعلان کردیا ہے جس کے باعث طلبہ و طالبات پریشان ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی میں شام کے پروگرام بیچ 2020 کے طلبا پہلے سے ہی 7 سے 8 ماہ تاخیر کا شکار تھے، یکم جولائی سے ان کے کلاسز شروع ہوئے ہیں، جبکہ نئی تعینات وائس چانسلر و قائم مقام رجسٹرار نے پھر سے سمسٹر بریک کا فیصلہ کر کے طلبہ و طالبات کو مزید مایوس کردیا ہے، اس ضمن میں موقف لینے کے لیے انتظامیہ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن رابطہ ممکن نہ ہوسکا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں