ڈائریکٹر لینڈ عارف کی سرپرستی میں سرکاری پلاٹس بیچنے کا انکشاف
شیئر کریں
رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد، ڈائریکٹر لینڈ عارف جھیجو کی سرپرستی میں سرکاری پلاٹس بیچنے کا انکشاف، قائد ملت پارک کے پلاٹ نمبر 61، 62 نجی افراد کے حوالے، جعلی دستخط سے نو ڈیوز سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا بھی انکشاف، سابق ایڈمنسٹریٹر شعیب ملک کی تحریری ہدایات کے باوجود قبضہ برقرار، تفصیلات کے مطابق بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کے شعبہ لینڈ میں سرکاری پلاٹس کو بیچنے کا انکشاف ہوا ہے، روزنامہ جرأت کو ملنے والے دستاویزات کے مطابق لطیف آباد 7 نمبر پل کے ساتھ واقع قائد ملت پارک کے پلاٹ نمبر 61اور 62کو نجی افراد کے حوالے کیا اور مذکورہ پلاٹس پر دکانیں بھی قائم کردی گئی ہیں، ملنے والے دستاویزات کے مطابق مذکورہ پلاٹس کے جعلی دستخطوں سے جعلی نو ڈیوز سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا، سرٹیفکیٹ پر سابقہ ڈائریکٹر لینڈ محسن شیخ کے جعلی دستخط کئے گئے، ملنے والے دستاویزات کے سابق ایڈمنسٹریٹر شعیب ملک نے مذکورہ پلاٹس کے دستاویزات بھی منگوائے تھے اور ذرائع کے مطابق وہ بھی جعلی نکلے جس کے بعد ایڈمنسٹریٹر نے پارک کی زمین خالی کرنے کے احکامات دیے، تاہم قبضہ تاحال برقرار ہے، سابقہ ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ پیر واحد بخش نے بھی نوٹ شیٹ نکال کر پلاٹس سے قبضہ ختم کرنے کے احکامات جاری کئے تھے، ذرائع کے مطابق وٹرنری ڈاکٹر عارف جھیجو گزشتہ دو سال سے غیرقانونی طور پر ڈائریکٹر لینڈ کے عھدے پر براجمان ہیں اور رہائشی پلاٹس کو کمرشل میں تبدیل کرنے کا غیرقانونی کام بھی عارف جھیجو کی زیرسرپرستی جاری ہے، قائد ملت پارک کے پلاٹس پر قبضوں کے حوالے سے روزنامہ جرأت کی جانب سے ڈاکٹر عارف جھیجو سے موقف لیا گیا تو انہوں نے کہا کہ مذکورہ پلاٹس ریلوے کے ہیں بلدیہ اعلیٰ کے نہیں ہیں۔