سندھ میں میٹرک کا پرچہ امتحانی مراکز پہنچنے سے پہلے ہی آئوٹ
شیئر کریں
دسویں جماعت سائنس گروپ کا طبیعات کا پرچہ امتحانی مرکز سے پہلے سوشل میڈیا پر آئوٹ ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ بھر میں دسویں جماعت کے امتحانات پیر سے شروع ہوگئے ہیں، تاہم امتحانات کے پہلے ہی روز میٹرک بورڈ کے دعوے اور کارکردگی کھل کر سامنے آگئی۔کراچی میں میٹرک کا پہلا پرچہ امتحان شروع ہونے کے چند منٹ بعد ہی آئوٹ ہوگیا، فزکس کا پیپر ساڑھے 9 بجے شروع ہوا اور 9بجکر 34 منٹ پر فوٹوکاپی کی دکانوں پر دستیاب تھا،کئی امتحانی مراکزمیں کھلے عام نقل کی اطلاعات ،ہونہارطلبامیں بے چینی پھیل گئی ۔دوسری جانب میٹرک بورڈ کی ناقص کارکردگی اس وقت سامنے آئی جب کراچی کے بہت سے سینٹرز سے شکایات آئیں کہ انہیں دیر تک پرچہ بھی نہیں ملا۔ جن علاقوں سے شکایات موصول ہوئیں ان میں نیو کراچی، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد، اورنگی اور گلشن حب شامل ہیں، تقریبا ساڑھے دس بچے تک کی اطلاعات تھیں کہ ان علاقوں میں قائم امتحانی مراکز میں تاحال امتحانی پرچے نہیں پہنچ سکے۔دوسری جانب ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے صوبے میں میٹرک کے امتحانات میں بے نظمی سے لاعلمی کا اظہار کردیا۔