میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارتی فوج کی جوتیوں میں دال بٹنے لگی،افسران آپس میں الجھ پڑے

بھارتی فوج کی جوتیوں میں دال بٹنے لگی،افسران آپس میں الجھ پڑے

ویب ڈیسک
منگل, ۶ جولائی ۲۰۲۱

شیئر کریں

انتہا پسند اور متعصب مودی کی فوجیں آپس میں ہی الجھ پڑیں۔بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کے ہاتھوں فضائیہ کی بے عزتی ۔ بپن راوت نے کہا کہ ائیر فورس ، بھارتی فوج کی سپورٹنگ فورس ہے ۔ جس پر ائیر چیف مارشل آر کے ایس بھدرایا چراغ پا ہو گئے۔چیف آف ڈیفنس اسٹاف کے بیان پر ان کی کھنچائی کردی ۔ ائیر چیف مارشل نے کہا کہ بھارتی فضائیہ نے مختلف مرحلوں پر اہم کردار ادا کیا ہے ۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بپن راوت کے برسائے تیر بھارتی فضائیہ کو زمین بوس کرگئے ۔بپن راوت نے بھارتی فضائیہ کو معاون فوج قرار دے دیا ۔جس کے بعد بھارتی فضائیہ کے سربراہ نے بھی بپن راوت کوکھری کھری سنا دی۔بھارتی فوج آپس میں ہی ایک دوسرے سے لڑ کر دنیا بھر میں اپنی جگ ہنسائی کروا رہا ہے۔بھارتی فوج کے دونوں سربراہان کے درمیان اقتدار اور حاکمیت کی یہ جنگ طول پکڑنے لگی ہے ۔ دونوں ہی ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے لیے اپنی ناکام کامیابیاں گنوانے پر مجبور ہوگئے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں