میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آزادکشمیرکاانتخابی اکھاڑا،شہبازشریف کامریم کے ساتھ میدان میں اترنے کافیصلہ

آزادکشمیرکاانتخابی اکھاڑا،شہبازشریف کامریم کے ساتھ میدان میں اترنے کافیصلہ

ویب ڈیسک
منگل, ۶ جولائی ۲۰۲۱

شیئر کریں

مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف نے بھی کشمیر کی انتخابی مہم میں اترنے کا فیصلہ کرلیا ۔آزاد کشمیر انتخابات میں مریم نواز کے ساتھ شہباز شریف نے بھی انتخابی مہم میں حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز 8 جولائی سے آزاد کشمیر میں انتخابی مہم کا آغاز کر رہی ہیں۔ جس کے بعد پارٹی کے صدر شہباز شریف نے بھی کشمیر کی انتخابی مہم میں اترنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔اب مریم نواز کے ساتھ پارٹی صدر شہباز شریف بھی آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی انتخابی مہم چلائیں گے۔ مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق شہباز شریف کشمیر کے مختلف حلقہ جات میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔ اس حوالے سے مسلم لیگ ن نے شہباز شریف کے دورہ کشمیر کے حوالے سے شیڈول کی تیاری شروع کر دی۔آئندہ دو سے تین روز میں شہباز شریف کے دورہ کشمیر کے شیڈول کا اعلان کر دیا جائے گا۔قبل ازیں آزاد کشمیر الیکشن کی مہم کے لیے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازکے جلسوں کا شیڈول طے کیا گیا تھا۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز 8 سے 19 جولائی تک آزاد کشمیر کا دورہ کریں گی۔ آزاد کشمیر کے دورے کے دوران مریم نواز 8 جولائی کومظفرآباد ،9 اور 10 جولائی کو نیلم ، 11 جولائی کوہٹیاں، 13جولائی کوکوٹلی میں جلسوں سے خطاب کریں گی جبکہ 14 جولائی کوہجیرہ اور راولاکوٹ میں عوامی اجتماعات سیخطاب کریں گی۔شیڈول کے مطابق مریم نواز کے 18 جولائی کو باغ، 19 جولائی کو حویلی ، 15 جولائی کو بلوچ اورپلندری، 17 جولائی کو بھمبر اور میرپور میں جلسے ہوں گے۔یاد رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر الیکشن کی انتخابی مہم مریم نواز کو سونپنے کا فیصلہ کیا تھا۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کا اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے مشاورت کی گئی ، اس دوران دونوں رہنماؤں نے آزاد کشمیر الیکشن کی انتخابی مہم مریم نواز کو سونپنے پر اتفاق کیا تھا تاہم اب شہباز شریف بھی مریم نواز کے ساتھ انتخابی مہم میں حصہ لیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں