این آئی سی وی ڈی کرپشن کیس،نیب نے پیپلزپارٹی کے 4اہم رہنماطلب کرلیے
شیئر کریں
(رپورٹ: علی کیریو) نیب نے این آئی سی وی ڈی کرپشن کیس کا دائرہ بڑھا دیا، نیب نے صوبائی وزیر شہلا رضا، سینیٹر سکندر میندرو، پی پی رہنما جام مہتاب ڈہر اور رکن سندھ اسمبلی سہراب سرکی کو طلب کرلیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق نیب نے وومن ڈیولپمنٹ کی وزیر سیدہ شہلا رضا، سینیٹر سکندر میندرو، پی پی کے سینئر رہنما جام مہتاب ڈہر اور رکن سندھ اسمبلی سہراب کو 12 جولائی کو پیش ہونے کا حکم جاری کیا ہے۔ نیب کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ صوبائی وزیر سیدہ شہلا رضا، سینیٹر سکندر میندرو، جام مہتاب ڈہر اور رکن سندھ اسمبلی سہراب سرکی این آئی سی وی ڈی کا ریکارڈ ساتھ لائیں۔ نیب کے مطابق این آئی سی وی ڈی کراچی میں بے ضابگیوں پر گورننگ باڈی ممبران طلب کئے گئے۔ صوبائی وزیر شہلا رضا، سینیٹر سکندر میندرو، پی پی رہنما جام مہتاب اور رکن سندھ اسمبلی سہراب 2015 سے 2017 تک گورننگ باڈی کی تفصیلات دیں۔ سیدہ شہلا رضا، سینیٹر سکندر میندرو، سینیٹر جام مہتاب اور رکن سندھ اسمبلی سہراب اپنا بیان بھی ریکارڈ کرائیں۔ ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر سیدہ شہلا رضا اور ایم پی اے ڈاکٹر سہراب سرکی کو نوٹس سندھ اسمبلی کے ذریعے بھیجا گیا ہے۔