میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شہر قائد میں بوندا باندی،درجہ حرارت 34 ڈگری تک رہنے کا امکان

شہر قائد میں بوندا باندی،درجہ حرارت 34 ڈگری تک رہنے کا امکان

ویب ڈیسک
هفته, ۶ جولائی ۲۰۱۹

شیئر کریں

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود رہنے اور بوندا باندی کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد کا کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے، جبکہ جنوب مغرب سے 21 سے 25 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روزبھی کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا تھا۔بوندا باندی کے بعد ملیر، ماڈل کالونی اور اطراف کے علاقوں میں بجلی نہ ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا، سائٹ ایریا، میڑوول، بنارس میں بھی بجلی کی فراہمی معطل رہی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں