میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تاریخ میں زندہ رہنے والے جیل اور پاناما سے نہیں ڈرتے ‘ زرداری

تاریخ میں زندہ رہنے والے جیل اور پاناما سے نہیں ڈرتے ‘ زرداری

ویب ڈیسک
جمعرات, ۶ جولائی ۲۰۱۷

شیئر کریں

دادو (رپورٹ: لیاقت علی ملک) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ جولوگ تاریخ میں زندہ نہیں رہنا چاہتے ہیں وہ پھر جیل اور پاناما سے ڈرتے ہیں۔ آج وہ سیاہ دن ہے جب جمہوریت پرشب خون مارا گیا، ذوالفقار بھٹو کی حکومت پراس وقت شب خون مارا گیا جب وہ دنیا میں پاکستان کا بول بالا کررہے تھے۔مارشل لا مائنڈ سیٹ کا تسلسل نہیں ہوتاجبکہ جمہوری مائنڈ سیٹ کا تسلسل ہوتا ہے۔ پاکستان کی بقا کی جنگ ہم لڑتے رہیں گے سی پیک گیم چینجر نہیں خطے کا چینجر ہے۔ ان خیالات کا اظہار بدھ کو دادو میں 5جولائی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔آصف علی زرداری نے کہا کہ آج وہ سیاہ دن ہے جب جمہوریت پرشب خون مارا گیا، ذوالفقار بھٹو کی حکومت پراس وقت شب خون مارا گیا جب وہ دنیا میں پاکستان کا بول بالا کررہے تھے، ذوالفقارعلی بھٹو نے عوامی طاقت کے ساتھ سپر پاور کو للکارا، انہیں معلوم تھا کہ ان کے ساتھ کیا ہونے والاہے۔ انہیں بیرون ملک بھجوانے کی بھی بات ہوئی لیکن انہوں نے انکار کردیا۔ کہا جارہا ہے کہ 70سال کے بعد بھی پاکستان کے ترقی نہ کرنے کی وجہ یہ ہے کہ ملک میں 40سال ایک خاص سوچ نے حکومت کی ملک کو بڑی جمہوریت بنانا بے نظیر بھٹو کا خواب تھا، اب وہ نہیں مگران کی سوچ ہمارے ساتھ ہے۔ اپوزیشن رہنما سید خورشید احمد شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے آج یوم سیاہ دن ہے کوئی کتنا بھی آمر ہو بھٹو کو ختم نہیں کرسکتا پیپلزپارٹی کی جمہوریت میں کسان، مزدور اور نوجوان کی بات ہے، ملک میں انتشار پھیلا ہوا ہے، پاناما سے زیادہ جمہوریت کو خطرہ ہے لاڑکانہ سولی پہ چڑھ گیا، لاہور میں معافی ہوجاتی ہے یا چھوڑا جاتا ہے ،پاناما میں کیا ہورہا ہے پاناما ختم ہوچکا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے دادو کی عوام نے آمر ضیاء الحق کو پہچانا اور ان کو جان بچانے پر مجبور کردیا جس کی وجہ سے دادو پہ ویتنام نام پڑا سابقہ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے آپ کی تعریف دادو ہے آپ نے ایک آمر ضیاء الحق کے دانت کھٹے کردیے تھے، آج کالے سے کالا دن ہے ان سے بڑا کالا دن نہ ہوسکے گا، پیپلزپارٹی ضلع دادو کے صدر ایم این اے رفیق احمد جمالی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے آصف علی زرداری کا بہت شکر گزار ہوں ایک مرتبہ پہر دادو تشریف لائے مزید کہا کے دادو ضلع پیپلزپارٹی کا گڑھ ہے 2013 کے الیکشن کے بعد مزید مضبوط ہوگئی ہے۔علاوہ ازیں سابق صدر کی دادو آمد کے موقع پر کرفیو کا سماں تھا سڑکیں رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کردی گئی تھیں جس سے شہریوں کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں