
جنوبی پنجاب کوالگ صوبہ بنا کر دم لیں گے(صدر آصف زرداری)
شیئر کریں
پنجاب کا اگلا وزیراعلیٰ پیپلزپارٹی کا جیالا ہوگا ، وزیراعلیٰ ہائوس میں جئے بھٹو کے نعرے گونجیں گے
لوگوں سے رابطے بڑھائیں اور الیکشن کی تیاری کریں ، پیپلزپارٹی رہنماؤں اور عہدیداروں کو ہدایت
صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کوالگ صوبہ بنا کر دم لیں گے،پنجاب کا اگلا وزیراعلیٰ پیپلزپارٹی کا جیالا ہوگا ، وزیراعلیٰ ہاوئوس میں بھی جئے بھٹو کے نعرے گونجیں گے۔صدر آصف علی زرداری نے یہ بات گورنر ہاؤس میں پیپلزپارٹی کے ارکان سے ملاقات کے موقع پر کہی،صدر کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی وفاق اور صوبوں میں آئندہ حکومت بھی اتحادیوں کے ساتھ مل کر بنائے گی۔انہوں نے پیپلزپارٹی کے رہنماؤں اور عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ لوگوں سے رابطے بڑھائیں اور الیکشن کی تیاری کریں ۔صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ وہ پورے پنجاب میں جلسے کریں گے ، پہلا جلسہ منڈی بہاؤالدین میں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل پہلے بھی حل کیے، بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرین کیلئے جلد خصوصی پیکیج کا اعلان کیا جائے گا۔