میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لندن برج پر حملے کا ماسٹر مائنڈ پاکستانی نژاد خرم بٹ ہے، برطانوی میڈیا

لندن برج پر حملے کا ماسٹر مائنڈ پاکستانی نژاد خرم بٹ ہے، برطانوی میڈیا

منتظم
منگل, ۶ جون ۲۰۱۷

شیئر کریں

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی پولیس نے ہفتے کی رات لندن برج جان لیوا حملوں میں شامل دو حملہ آوروں کے نام ظاہر کر دیے ہیں، جبکہ برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حملوں کا ماسٹر مائنڈ پاکستانی نژاد شہری ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق لندن برج پر حملہ کرنے والے ایک شخص 27 سالہ خرم بٹ تھا جو مشرقی لندن کے علاقے بارکنگ میں رہائش پذیر تھا جبکہ دوسرا حملہ آور رشید رضوان ہے جس کی عمر 30 سال بتائی گئی ہے۔ شناخت کئے گئے حملہ آوروں میں سے ایک کا تعلق مبینہ طور پر پاکستان سے کے علاقے جہلم سے بتایا جاتا ہے۔لندن پولیس کے مطابق دونوں حملہ آوروں نے ایک تیسرے شخص کے ساتھ ملکر لندن میں کئی جگہوں پر حملے کئے تھے جس میں 7 افراد ہلاک اور لگ بھگ 48 زخمی ہوئے تھے۔ پولیس نے اب تک تیسرے حملہ آور کا نام ظاہر نہیں کیا۔برطانوی ذرائع کے مطابق ان میں سے خرم بٹ کا تعلق پاکستان سے بتایا جارہا ہے اور وہ ایک کالعدم تنظیم المہاجرون کا رکن بھی بتایا جارہا ہے۔ گزشتہ ماہ اسے مشرقی لندن میں لوگوں کو عام انتخابات میں حصہ لینے کی ترغیب دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ندیم کا تعلق پاکستان کے علاقے جہلم سے بتایا گیا ہے تاہم وہ برطانیہ میں پروان چڑھا ہے اور برطانوی لہجے میں انگلش بولتا ہے۔ تاہم اس کی پیدائش کے بارے میں حتمی طور پر کچھ بھی نہیں کہا گیا ہے۔خرم بٹ ابوزیتون کے نام سے بھی مشہور رہا اور ایک جمنازیم میں وہ ایبس کینام سے بھی پکارا جاتا تھا۔ خرم اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ لندنکے علاقے بارکنگ میں رہائش پذیر تھا۔ کہا جاتا ہے کہ پہلے اس نے لندن ٹرانسپورٹ نیٹ ورک میں ملازمت کی اور اس کے بعد ایک فاسٹ فوڈ ریستوران چلاتا رہا جو اس کی والدہ کے گھر سے چند میل کے فاصلے پر واقع ہے۔ہفتے کی دوپہر کو اسے ایک وین میں سوار دیکھا گیا تھا اور وہ غلط سمت میں گاڑی دوڑا رہا تھا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق دوسرے حملہ آور رشید رضوان کا تعلق مراکش یا لیبیا سے بتایا جارہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں