میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم کے چینی برآمد کا جائزہ لینے کے احکامات جاری

وزیراعظم کے چینی برآمد کا جائزہ لینے کے احکامات جاری

ویب ڈیسک
پیر, ۶ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

ملک سے اضافی چینی کی برآمد کے امکانات پیدا ہونے لگے ، وزیراعظم شہبازشریف نے چینی کی برآمد کا جائزہ لینے کے احکامات جاری کردیے ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کابینہ کے حالیہ اجلاس میں وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو ہدایت کی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ مقامی ضروریات پوری ہونے کی شرط پر چینی ایکسپورٹ پر غور کیا جائے ، برآمد پر غور کرتے وقت چینی کی قیمت میں اضافہ نہ ہونے کویقینی بنانا ہوگا۔ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ ماہ شوگر ایڈوائزری بورڈ کے 2 اجلاسوں میں چینی برآمد کا فیصلہ نہیں ہوسکا تھا، برآمدکو مقامی مارکیٹ میں چینی کی قیمتوں میں استحکام سے جوڑنے کی تجویز دی گئی تھی۔انہوں نے بتایا کہ شوگر ملز مالکان نے 15 لاکھ میٹرک ٹن چینی کی برآمد کا مطالبہ کر رکھا ہے ، شوگر ملز مالکان نے پہلے مرحلے میں 5 لاکھ ٹن چینی کی برآمد کے لیے اجازت مانگی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں