بن احسان بلڈرزاینڈ ڈوولپرز کا لوگوں کو لوٹنے کا سلسلہ جاری
شیئر کریں
(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی)بن احسان بلڈرز اینڈ ڈوولپرز کے ایم نائن موٹروے پر غیرقانونی رہائشی منصوبے، سیہون ڈوولپمینٹ اتھارٹی کے متعدد لیٹرز کے باوجود بکنگ رک نہ سکی، کراچی میں بکنگ آفیس ہونے کے باعث ایس ڈی اے کارروائی سے قاصر ، فھد احسان کا غیرقانونی رہائشی منصوبوں کے ذریعے لوگوں کو لوٹنے کا سلسلہ جاری، بن احسان گرین سٹی اور فیز ون کو ایس ڈی اے اور ضلع انتظامی غیرقانونی قرار دی چکی، تفصیلات کے مطابق بن احسان بلڈرز اینڈ ڈوولپرز کے ایم نائن موٹروے پر غیرقانونی رہائشی منصوبوں کے خلاف کارروائی نہ ہو سکی ہے، سیہون ڈوولپمینٹ اتھارٹی نے بن احسان گرین سٹی اور بن احسان گرین سٹی فیز ون کو متعدد لیٹرز نکال کر رہائشی و کمرشل پلاٹس کی بکنگ بند کرنی کے حکم دی چکی ہے لیکن اس کے باوجود فھد احسان نے غیرقانونی رہائشی اسکیموں کے ذریعے لوگوں کو لوٹنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، سیہون ڈوولپمینٹ اتھارٹی کے افسران کے مطابق مذکورہ بلڈر نے اپنی بکنگ آفیس کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں کھول رکھی ہے جو کہ ان کے دائرہ اختیار میں نہیں آتی اور وہ کارروائی سے قاصر ہیں تاہم وہ ایس ایس پی اور ڈپٹی کمشنر کو مذکورہ غیرقانونی اسکیموں کے خلاف کارروائی کیلئے لکھیں گے، بن احسان بلڈرز اینڈ ڈوولپرز کے مالک نے کراچی کے علاقے میں گلستان جوہر کے جبل رحمت ٹاور میں غیرقانونی بکنگ آفیس کے ذریعے لوگوں کو لوٹنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور ذرائع کے مطابق 120 گز کا پلاٹ 5 لاکھ 95 ہزار میں دینے کا جھانسہ دیکر وہ اس وقت تک لوگوں سے دو ارب کے لگ بھگ رقم نکال چکا ہے جبکہ مذکورہ اسکیموں کا نہ روینیو رکارڈ موجود ہے نہ این او سیز موجود ہیں، مذکورہ اسکیموں کو ضلع انتظامیہ جامشورو بھی غیرقانونی قرار دے چکی ہے، سیہون ڈوولپمینٹ اتھارٹی نے لوگوں کو مذکورہ اسکیموں میں سرمایہ نہ کرنی کی ہدایت جاری کی ہے۔