میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک میں مہنگائی کی شرح تین سالوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، فواد چودھری

ملک میں مہنگائی کی شرح تین سالوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، فواد چودھری

ویب ڈیسک
جمعه, ۶ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

سابق وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی شرح تین سالوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے،یوٹیلٹی اسٹور عملی طور پر بند ہیں۔ اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہاکہ سعودی عرب اور ابو ظہبی سے پیسوں کی امید پوری نہیں ہوئیں، ابھی تک ایندھن کی قیمتوں پر حکومتی پالیسی بھی واضح نہیں۔ انہوںنے کہاکہ معیشت عملی طور پر بغیر ڈرائیور کے چل رہی ہے، عارضی حکومت صرف دن گزار رہی ہے۔ ایک ٹوئٹ میں انہوںنے کہاکہ ہم کرائم منسٹر اور ان کی کابینہ کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں کہ تحریک انصاف کسی بیرونی قوت کے ساتھ کسی ایسے معاہدے کی اجازت نہیں دے گی جس سے پاکستان کی خودمختاری پر آنچ آئے، اگر ایسے کسی معاہدے پر بات چیت کے آغاز کی بھی کوشش کی گء تو پوری قوم سراپا ًاحتجاج ہو گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں