میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
قومی اقلیتی کمیشن کی منظوری،کسی قادیانی کو ممبر نہیں بنایا گیا

قومی اقلیتی کمیشن کی منظوری،کسی قادیانی کو ممبر نہیں بنایا گیا

ویب ڈیسک
بدھ, ۶ مئی ۲۰۲۰

شیئر کریں

وفاقی کابینہ نے قومی اقلیتی کمیشن کی منظوری دے دی۔ ایک بیان میں وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہاکہ وزارت مذہبی امور کی سمری کو منظور کر لیا گیا،چیلا رام کیولانی کو چیئرمین بنا دیا گیا ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ مینارٹی کمیشن کے چیئرمین کا تعلق سندھ ہندو کمیونٹی سے ہے ،مفتی گلزار نعیمی اور مولانا عبدل خبیر آزاد مسلم ممبر ہونگے ۔پیر نور الحق قادری نے کہاکہ ہندو اور مسیحی برادری سے تین تین ممبر شامل ہیں۔ انہوںنے کہاکہ سکھ برادری سے دو، کیلاش اور پارسی برادری سے ایک ایک ممبر شامل کیا گیا۔پیر نور الحق قادری نے کہاکہ کسی قادیانی کو ممبر نہیں بنایا گیا،وزارت کی دونوں سمریوں میں قادیانی شامل نہیں کئے گئے تھے ۔وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہاکہ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل بلحاظ عہدہ کمیشن کر ممبر ہونگے ،سیکرٹری مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی بلحاظ عہدہ کمیشن کے سیکریٹری کے فرائض سر انجام دیں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں