میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پارلیمانی کمیٹی کا قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو تین بجے بلانے کا فیصلہ

پارلیمانی کمیٹی کا قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو تین بجے بلانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
بدھ, ۶ مئی ۲۰۲۰

شیئر کریں

پارلیمانی کمیٹی نے قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو تین بجے بلانے کا فیصلہ کیا ہے ،اجلاس ایک دن کے وقفے سے جاری رہے گا،کورم کی نشاندہی نہیں کی جائے گی،اجلاس کو کووڈ 19 تک محدود رکھا جائے گا،پریس گیلری کے علاوہ وزیٹرز کو اجلاس میں شرکت کی اجازت نہیں ہو گی،پارلیمنٹ لاجَز میں بھی آمدورفت کو محدود رکھا جائیگا،کرونا وبا کے تناظر میں ہمیں دیرپا حکمت عملی اپنانا ہو گی،ہمیں ممبران کی سیفٹی اور سیکورٹی کا مناسب بندوبست کرنا ہو گا۔ منگل کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں کیے گئے اہم فیصلوں کے حوالے سے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس سید فخر امام صاحب کی زیرصدارت ہوا،اس میں مختلف تجاویز سامنے آئیں،اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ بروز پیر بوقت تین بجے پارلیمان کا اجلاس بلایا جائے گا،اجلاس ایک دن کے وقفے سے جاری رہے گا،اس میں یہ بھی طے ہوا کہ اس اجلاس میں کورم کی نشاندہی نہیں کی جائے گی،اجلاس کو کووڈ 19 تک محدود رکھا جائے گا،یہ بھی فیصلہ ہوا ہے کہ پریس گیلری کے علاوہ وزیٹرز کو اجلاس میں شرکت کی اجازت نہیں ہو گی،پارلیمنٹ لاجَز میں بھی آمدورفت کو محدود رکھا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ پریس نمائندگان کو کوریج کی اجازت ہو گی ان کی بابت حکمت عملی کا فیصلہ پریس گیلری کی ایگزیکٹو باڈی کرے گی ،اجلاس میں ممبران کی شرکت(Rotation) کا فیصلہ ہر پارلیمانی پارٹی کے رہنما خود کریں گے ،ممبران کی سیفٹی کیلئے بھی طریقہ کار پر اتفاق رائے کر لیا گیا ہے ۔اجلاس کے دوران ہم کوشش کریں گے کہ بجٹ اجلاس کے حوالے سے بھی ہمارا اتفاق رائے ہو جائے ۔ قبل ازیں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پارلیمانی کمیٹی برائے ورچول سیشن کے تیسرے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گذشتہ اجلاس کے بعد میری برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات ہوئی اور میں نے ان سے دریافت کیا کہ موجودہ وبائی تناظر میں برطانوی پارلیمنٹ اجلاس کا کیا طریقہ کار اپنا رہی ہے ؟ تو اس پر انہوں نے مجھے ایک نوٹ لکھ کر دیا جو میں آپ کو پیش کر رہا ہوں ـ برطانوی پارلیمنٹ نے ہائیبرڈ اجلاس کے انعقاد کا طریقہ کار بنایا ،پارلیمانی رہنماؤں کی طرف سے براہ راست پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے کی تجویز سامنے آئی تو میرے خیال میں ڈائریکٹ اجلاس بلانا چاہیے ،میری رائے میں سوال و جواب کا سلسلہ نہیں ہونا چاہیے ،اجلاس جس مقصد کیلئے بلایا جائے اسی پر بات ہو،کرونا وبا کے تناظر میں ہمیں دیرپا حکمت عملی اپنانا ہو گی،ہمیں ممبران کی سیفٹی اور سیکورٹی کا مناسب بندوبست کرنا ہو گا،بلوچستان اور سندھ کے ممبران کی اجلاس میں شرکت کو یقینی بنانے کیلئے اسپیشل انتظامات کرنا ہوں گے ،گیلریز میں لوگوں کو بلاجواز داخلے سے روکا جائے ،کووڈ 19 سے متعلقہ اجلاس میں ہم کورم کی نشاندہی نہیں کریں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں