میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
انتخابات کیخلاف پی ایس پی کی درخواست پر حکومت کو نوٹس

انتخابات کیخلاف پی ایس پی کی درخواست پر حکومت کو نوٹس

ویب ڈیسک
پیر, ۶ مئی ۲۰۱۹

شیئر کریں

سندھ ہائیکورٹ نے انتخابات کیخلاف پی ایس پی کی درخواست پر حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا ۔ پیر کو سندھ ہائی کورٹ میں عام انتخابات 2018 کے خلاف پاک سر زمین پارٹی کی درخواست کی سماعت ہوئی۔دورانِ سماعت عدالت عالیہ نے وفاقی اور سندھ حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔پاک سرزمین پارٹی کے وکیل حسان صابر ایڈووکیٹ نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ الیکشن ایکٹ کے تحت انتخابات کی را ت2 بجے نتائج الیکشن کمیشن کو دینا ضروری تھا۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ کراچی میں بیشتر حلقوں کے نتائج 26 جولائی کو جاری کیے گئے ، آر اوز کی غفلت پر الیکشن کمیشن نے شوکاز نوٹس جاری کیے ۔حسان صابر ایڈووکیٹ نے یہ بھی کہا ہے کہ انتخابات کے نتائج میں تاخیر پر چیف جسٹس نے بھی الیکشن کمیشن کی سرزنش کی۔پی ایس پی نے عدالت سے استدعا کی کہ الیکشن 2018 میں دھاندلی ہوئی، لہذا کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں