امریکا سے مذاکرات جمود کا شکار ہیں ،افغان طالبان
شیئر کریں
افغان طالبان نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات فوجی انخلا کے معاملے پر اتفاق نہ ہونے کے باعث جمود کا شکار ہیں۔قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امن مذاکرات کا چھٹا دور جاری ہے ، طالبان کے ترجمان سہیل شاہین کے مطابق امریکا فوجی انخلا کے بنیادی معاملے پرگفتگو سے گریز کررہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ہم کوشش کررہے ہیں کہ غیرملکی افواج کے انخلا کے معاملے پر ایسے ٹائم ٹیبل پرمعاہدہ ہوجائے جو فریقین کے لیے قابل قبول ہو لیکن ابھی تک یہ معاملہ ممکن نہیں ہوسکا ۔سہیل شاہین سے بوچھا گیا کہ اس کا مطلب ہے امریکا کی جانب سے انخلا کے ٹائم ٹیبل نہ دیے جانے پرمذاکرات میں پیش رفت نہیں ہوگی ؟ جس کے جواب میں سہیل شاہین نے کہا کہ اصولی طور پر ایسا ہی ہے ۔طالبان ترجمان نے واضح کیا کہ اگرمذاکرات کے اس دورمیں کسی حتمی نتیجے تک نہ پہنچ سکے تو قریب آنے کی بجائے امن دور ہوجائے گا ۔