میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جعلی ڈاکٹروں اورغیر قانونی بلڈ بینکوں کی بھرمار، صوبائی وزیر صحت کے استعفیٰ کا مطالبہ

جعلی ڈاکٹروں اورغیر قانونی بلڈ بینکوں کی بھرمار، صوبائی وزیر صحت کے استعفیٰ کا مطالبہ

ویب ڈیسک
پیر, ۶ مئی ۲۰۱۹

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے ممبر سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ سندھ کے عوام ایڈزجیسی مہلک بیماری کا شکارہو رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خرم شیر زمان نے اپنے پیغام میں محکمے کی ابترصورت حال پر وزیرصحت سندھ کے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں جعلی ڈاکٹروں اورغیر قانونی بلڈ بینکوں کی بھرمار ہے ، سندھ کے عوام ایڈزجیسی مہلک بیماری کا شکار ہو رہے ہیں۔خرم شیرزمان نے کہا کہ اسپتالوں کی حالت زار پرحکومت کوترس نہیں آتا، ڈاکٹراسپتال سے غائب رہتے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ اپوزیشن کی حیثیت سے وزیرصحت کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہیں، وزیرصحت فوری طورپر اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں۔ایڈز میں مبتلا ڈاکٹر کا انتقام، اپنا متاثرہ انجکشن لگا کر45 افراد کو ایڈز میں مبتلا کردیا۔واضح رہے کہ سندھ کے ضلع لاڑکانہ میں ایک ہی ہفتے کے دوران 90 افراد میں ایڈز کے مرض کی نشاندہی ہوئی ہے ۔حکام کا کہنا ہے کہ اس انکشاف کے بعد ضلع بھر میں بڑے پیمانے پر عام شہریوں میں مرض کی تشخیص کے لیے اسکریننگ شروع کردی گئی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں