ٹرمپ کی ڈیڈلائن مسترد، ایران کے اسرائیل،کویت پر حملے، متحدہ عرب امارات جنگ میں شامل، ایران کے نشانے پر
شیئر کریں
کویت میں ، شوائخ آئل سیکٹر پر حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، 2پاور پلانٹس اور سرکاری عمارت کو نشانہ بنایا گیا،پاسدارانِ انقلاب کا اصفہان میں ڈرون طیارہ مار گرانے کا دعوی
امریکا، اسرائیل نے ایرانی تعلیمی اداروں کو ہدف بنا لیا، 30جامعات متاثر،لیزراینڈ ریسرچ انسٹیٹیوٹ کھنڈر میں تبدیل، خوش قسمتی سے جانی نقصان نہیں ہوا ،یونیورسٹی انتظامیہ
ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے معاہدے کے لیے دی گئی مہلت کے ایک دن بعد اتوار کی صبح اسرائیل اور کویت پر میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں ،شوائخ آئل سیکٹر پر حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، 2پاور پلانٹس اور سرکاری عمارت کو بھی نشانہ بنایا گیا،حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،پاسدارانِ انقلاب نے اصفہان میں ڈرون طیارہ مار گرانے کا دعوی کیا ہے ۔۔فرانسیسی خبر رساں ا ادارے کے مطابق کویت اور اسرائیل نے کہا ہے کہ ان کے دفاعی نظام ایران کے نئے حملوں کا جواب دے رہے ہیں۔یہ حملے اس جنگ کا حصہ ہیں جو ایک ماہ پہلے امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے بعد شروع ہوئی تھی، جس کے جواب میں ایران نے کارروائی کی تھی۔یہ جنگ پورے مشرق وسطی میں پھیل چکی ہے اور عالمی معیشت کو بھی متاثر کر رہی ہے۔رپورٹس کے مطابق کویت میں اہم تنصیبات ایرانی ڈرون کے نشانے پر ہیں ،جہاں شوائخ آئل سیکٹر پر حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، 2پاور پلانٹس اور سرکاری عمارت کو بھی نشانہ بنایا گیا،حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔روسی میڈیا نے وزارت مالیات کے دفترمیں نقصان کی ویڈیو بھی جاری کردی،ایران کی جانب سے کویت کی گیس فیلڈ پر بھی حملہ کیا گیا۔پاسداران انقلاب ایران نے امریکا کے صدرڈونلڈ ٹرمپ کوجنگ کا دائرہ بڑھانے سے خبردارکرتے ہوئے کہا ہے کہ پورے خطے کوامریکا کیلئے دوزخ میں تبدیل کردیں گے،بھولنا مت اگر جارحیت بڑھائی تو پورا خطہ تمھارے لیے دوزخ میں تبدیل کردیا جائے گا۔ ایران نے جوا بی کارروائیوں میں تل ابیب سمیت اسرائیل کے کئی شہروں پرمیزائل اور ڈرون داغے،جس سے کئی گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔ ادھر ایران کے پاسداران انقلاب نے اصفہان میں ایک ایم-کیو 9 جاسوس ڈرون طیارہ گرانے کا دعوی کیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈرون کو آئی آر جی سی کے جدید ایرو سپیس ڈیفنس سسٹم اور ایران کے مربوط فضائی دفاعی نیٹ ورک کے ذریعے مار گرایا گیا ہے۔دو روز پہلے بھی آئی جی آر سی نے اصفہان میں ہی دو MQ9 ڈرون مار گرانے کا دعوی کیا تھا۔ دوسری جانب تہران میں جنگ نے ایک نیا اور تشویشناک رخ اختیار کر لیا ہے جہاں امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں تعلیمی ادارے بھی نشانے پر آ گئے ہیں۔شمالی تہران میں واقع شاہد بہشتی یونیورسٹی کے وسیع و عریض کیمپس میں قائم لیزر اینڈ پلازما ریسرچ انسٹیٹیوٹ فضائی حملے کے بعد کھنڈر میں تبدیل ہو گیا۔ اس حملے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا کیونکہ حکومت کی جانب سے پہلے ہی تمام جامعات کی کلاسز آن لائن منتقل کر دی گئی تھیں تاہم قریبی ہاسٹلز کو جزوی نقصان پہنچا۔یونیورسٹی انتظامیہ نے اس حملے کو علمی آزادی، تحقیق اور تعلیمی ماحول پر براہ راست حملہ قرار دیتے ہوئے عالمی تعلیمی برادری سے آواز بلند کرنے کی اپیل کی ہے۔ادھر ایران کے وزیر سائنس، تحقیق و ٹیکنالوجی حسین سیمائی سراف نے انکشاف کیا ہے کہ 28 فروری سے جاری جنگ کے دوران اب تک ملک بھر میں کم از کم 30جامعات کے مختلف حصے امریکا اور اسرائیل کے حملوں سے متاثر ہو چکے ہیں۔


