نیشنل انشورنس ، کرائے داروں سے 634 لاکھ کے واجبات وصولی میں ناکام
شیئر کریں
(رپورٹ: مسرور کھوڑو) نیشنل انشورنس کمپنی انتظامیہ سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن و دیگر نجی دفاتر سے 6 کروڑ 34 لاکہ 48 ہزار روپے کرائے وصول کرنے میں ناکام ، این آئی سی ایل عمارت میں موجود 9 نجی اداروں سے 2 سے 8 برس تک کرائے وصول نہیں کیے گئے۔ذرائع کے مطابق نیشنل انشورنس کمپنی کے ہیڈ آفس کی آڈٹ کے دوران متعلقہ ریکارڈ سے معلوم ہوا ہے کہ این آئی سی ایل عمارت میں مختلف نجی اداروں کے دفاتر موجود ہیں جن کے پاس کرائے کے مد میں کروڑوں روپے کی بقایاجات ہیں، جو کہ انتظامیہ کی سستی کے باعث 2 سے 8 برس تک وصولی نہیں ہوئی، ڈائریکٹر جنرل کمرشل آڈٹ اینڈ ایویلیوایشن کی رپورٹ کے مطابق نیشنل انشورنس کمپنی کی عمارت موجود دفاتر میں سے سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن 34 لاکھ 80 ہزار روپے، نیسپاک 4 کروڑ 12 لاکھ 93 ہزار روپے، زیروک انٹرنیشنل پرائیویٹ لمیٹڈ 25 لاکھ 44 ہزار روپے، وفاقی ٹیکس محتسب 34 لاکہ 76 ہزار روپے، پاکستان سافٹ ویئر 17 لاکہ 38 ہزار روپے، یونیورسل سروسز فنڈ 37 لاکھ 56 ہزار روپے، انفارمیشن ٹیکنالوجی 18 لاکھ 78 ہزار روپے، پاپولیشن ویلفیئر 33 لاکھ 70 ہزار روپے، سوفسٹکا سالوشن پرائیوٹ لمیٹڈ 16 لاکہ 43 ہزار روپے، این آئی سی بنگلہ نمبر 41/All کے 2 لاکھ 70 ہزار روپے بقایاجات ہیں جوکہ وصول نہیں کیے گئے، جس کے متعلق 23-10-2023 کو آبزرویشن میمو کے ذریعے انتظامیہ کو اطلاع دی گئی لیکن آڈٹ کے اختتام تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا ۔