میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان کو کور کمانڈر ہائوس ملاقات، افطار پر مکمل اعتماد میں لیا گیا،پی ٹی آئی

عمران خان کو کور کمانڈر ہائوس ملاقات، افطار پر مکمل اعتماد میں لیا گیا،پی ٹی آئی

ویب ڈیسک
هفته, ۶ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

خیبرپختونخوا کے وزیراعلی علی امین گنڈا پور کو کورکمانڈر ہاؤس پشاور میں وزرا سمیت افطاری اوربریفنگ میں شرکت پرپاکستان تحریک انصاف کی مکمل حمایت حاصل تھی۔پارٹی ذرائع کے مطابق رواں ہفتے وزیراعلی علی امین گنڈاپور اورصوبائی وزرا کو مدعو کیا گیا تھا، افطار کے بعد صوبے میں امن وامان پر حکام کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔پارٹی ذرائع نے بتایاکہ بریفنگ میں خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ملاقات، افطاری اور بریفنگ پر مکمل اعتماد میں لیا گیا اور بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں خبریں زیرگردش تھیں کہ کورکمانڈر ہاؤس پشاور میں خیبرپختونخوا کی کابینہ کا اجلاس ہوا ہے اور صوبائی حکومت نے صوبے کے معاملات پر عسکری قیادت کو بریفنگ دی تھی۔تاہم اس حوالے سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے وزیر اعلی کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ کورکمانڈر ہیڈکوارٹرز پشاور میں کابینہ کا باضابطہ اجلاس نہیں ہوا بلکہ افطار کا اہتمام کیا گیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں