میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دہشت گردی کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، وزیراعظم

دہشت گردی کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، وزیراعظم

ویب ڈیسک
هفته, ۶ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

وزیر اعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔شہباز شریف کی زیرصدارت ملک میں امن و امان کے حوالے سے اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیر اعظم نے تمام سکیورٹی اداروں کو چینی باشندوں کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی۔وزیراعظم نے منصوبوں پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی سکیورٹی کے حوالے سے اجلاسوں کا ہر ماہ خود جائزہ لینے کا فیصلہ کیا۔شہباز شریف نے وزارت داخلہ کو ملک میں دہشت گردی کے خاتمے اور صوبائی انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹس کی مزید بہتری کیلئے صوبوں سے تعاون بڑھانے کی ہدایت کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں