مسجدِ اقصیٰ میں نہتے فلسطینی نمازیوں پر حملہ بہت بڑا ظلم ہے، مولانا طارق جمیل
ویب ڈیسک
جمعرات, ۶ اپریل ۲۰۲۳
شیئر کریں
معروف عالمِ دین مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ مسجدِ اقصٰی میں نہتے فلسطینی نمازیوں پر حملہ بہت بڑا ظلم ہے۔سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اسرائیل کی پْرتشدد کارروائی پر مولانا طارق جمیل نے لکھا کہ ایسے واقعات کے سدِباب کیلئے نہ صرف تمام امتِ مسلمہ بلکہ عالمی برادری کو مناسب اقدامات کرنے چاہئیں۔مولانا طارق جمیل نے لکھا کہ دعا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ فلسطینی بھائیوں کی حفاظت فرمائے اور ظالموں کے ظلم سے نجات دلائے۔