میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
صدر کا الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کے انعقاد کے لیے خط

صدر کا الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کے انعقاد کے لیے خط

جرات ڈیسک
بدھ, ۶ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

ایوانِ صدر کی جانب سے الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کے انعقاد سے متعلق خط لکھ دیا گیا۔ خط میں الیکشن کمیشن کو قومی اسمبلی کی تحلیل کے 90 دن میں الیکشن کرانے کیلئے تاریخ دینے کی ہدایت کی گئی۔ خط کے متن کے مطابق قومی اسمبلی کے انتخابات کیلئے اسمبلی کی تحلیل کے 90 دن کے اندر انتخابات کرانا ہوتے ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ عام انتخابات کی تاریخ کے اعلان کیلئے الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت الیکشن کمیشن سے مشاورت ضروری ہے۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم کی ایڈوائس پر صدر عارف علوی نے قومی اسمبلی تحلیل کر دی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں