میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم کی پی ڈی ایم کو جواب نہ دینے کی ہدایت

وزیراعظم کی پی ڈی ایم کو جواب نہ دینے کی ہدایت

ویب ڈیسک
منگل, ۶ اپریل ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان نے حکومتی ترجمانوں کو پی ڈی ایم پر بات کرنے سے روک دیا۔وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی و پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں موجودہ ملکی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ترجمانوں کو پی ڈی ایم پر بات کرنے سے روکتے ہوئے ہدایت کی کہ اپوزیشن کے بیانات پر جوابات کے بجائے حکومتی کارکردگی اجاگر کریں، شوگر مافیا کے خلاف پہلی دفعہ جامع ایکشن ہو رہا ہے، سٹے بازوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جارہا ہے، رمضان میں عوام کو چینی سستے داموں میسر ہوگی۔وزیراعظم عمران خان نے سٹے بازوں کے خلاف ون ونڈو آپریشن کا قانون لانے کی منظوری دے دی اور میڈیا سے متعلق امور پر خصوصی کمیٹی بھی قائم کردی جس میں فواد چوہدری، شبلی فراز، فیصل واوڈا، یوسف بیگ مرزا شامل ہیں۔ کمیٹی حکومتی کارکردگی اور بیانیے سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر اجلاس کرے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں