کراچی، کورونا کیسز کی تعداد زیادہ ہوسکتی ہے ،ناصر حسین شاہ
شیئر کریں
وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہاہے کہ کورونا کیسز کی تعداد زیادہ ہوسکتی ہے ،وزیراعلیٰ سندھ کوروناوائرس کے معاملات کی خود نگرانی کررہے ہیں۔وزیراطلاعات سندھ نے کہاہے کہ زائرین اور تبلیغی جماعت کے لوگوں کو ہدف بنایا جاتاہے ،جوبیرون ملک سے لوگ آتے ہیں ان کی طرف توجہ نہیں،انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ سندھ نے وفاقی سے مکمل تعاون کرنے کی ہدایت کی ہے ،سندھ حکومت نے لاک ڈاوَن کا فیصلہ کیا تو باقی صوبوں نے بھی کیا،اچھی بات ہوتی وزیراعظم عمران خان خود صوبوں میں لاک ڈاوَ ن کا اعلان کرتے ۔ناصر حسین شاہ نے کہاکہ سندھ حکومت نے مشکل حالات میں جو کام کیے ان کو سراہا جارہا ہے ،مراد علی شاہ کی کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے اقدامات کو بین الاقوامی سطح پر پزیرائی حاصل ہے ،سندھ حکومت مشکل حالات میں تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے میں ہے ۔انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹو مستحقین میں اشیا خورونوش پہنچانے سے متعلق اقدامات کاروزانہ جائزہ لیتے ہیں،چیئرمین پیپلزپارٹی غیر تسلی بخش اقدامات پر متعلقہ افراد کی سرزنش بھی کرتے ہیں۔