ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد 2880 ہوگئی، 45 جاں بحق،170صحت یاب
ویب ڈیسک
پیر, ۶ اپریل ۲۰۲۰
شیئر کریں
ملک بھر میں کورونا وائرس کے شکار افراد کی تعداد 2880 ہوگئی ، 45 افراد اس موذی مرض سے جاں بحق اور 170 صحت یاب ہوچکے ہیں۔وفاقی وزارت صحت کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے جاری کردی اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 172 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں مریضوں کی تعداد 2880 ہوگئی۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید ایک شخص اس وائرس کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گیا جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 45 ہوگئی ، مجموعی طور پر 170 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 1163، سندھ میں 864، خیبر پختونخوا میں 372 ، بلوچستان میں 185، اسلام آباد 78، آزاد کشمیر 12 اور گلگت بلتستان میں 206 کورونا کے مریض ہیں۔