شہباز شریف کا ایف آئی اے رپورٹ پر کارروائی کا مطالبہ
ویب ڈیسک
پیر, ۶ اپریل ۲۰۲۰
شیئر کریں
پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف نے ایف آئی اے رپورٹ پر کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ میں عوام کے ساتھ مل کر کرونا کے خلاف جنگ کرنے کے لئے لندن سے آیا تھا،اس تہیہ کے ساتھ وطن واپس آیا تھا کہ سیاست اور ذاتی پسند و ناپسند سے بالاتر ہوکر قوم کی خدمت کرنی ہے ۔انہوںنے کہاکہ ایف آئی اے رپورٹ سنگین انکشاف ہے ،کارروائی ہونی چاہئے ۔رپورٹ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی عثمان بزدار کے خلاف فرد جرم ہے ۔انہوںنے کہاکہ دیکھتے ہیں کہ وزیراعظم جو ای سی سی کے چیئرمین ہیں اپنے اور اپنے وزیر اعلیٰ بزدار کے خلاف اس بڑے پیمانے پر ہونے والی کرپشن اور اقربا پروری پر کیا سزا مقرر کرتے ہیں ؟