ایران میں فوج بھیجنا وقت کا ضیاع ہوگا، امریکا
جرات ڈیسک
جمعه, ۶ مارچ ۲۰۲۶
شیئر کریں
ہم چاہتے ہیں کہ ان کے پاس ایک اچھا لیڈر ہو، ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران میں اس وقت امریکی زمینی فوج بھیجنا وقت کا ضیاع ہوگا اور یہ کوئی ایسا اقدام نہیں جس پر وہ فی الحال غور کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت کا ضیاع ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے اس بیان کو بھی بے کار تبصرہ قرار دیا جس میں کہا گیا تھا کہ ایران امریکی یا اسرائیلی زمینی حملے کے لیے تیار ہے۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ وہ ایران کی موجودہ قیادت کوختم کرنا چاہتے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ ان کے پاس ایک اچھا لیڈر ہو۔ ہمارے پاس کچھ لوگ ہیں جو اچھا کام کر سکتے ہیں تاہم انھوں نے رضا شاہ پہلوی سمیت کسی کانام نہیں لیا۔


