
نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن
شیئر کریں
نجی گاڑیوں پر سرکاری نمبر پلیٹس کی حامل گاڑیاں بھی ٹارگٹ
کراچی میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن موٹر وہیکل کی جانب سے شہر بھر میں جعلی و فینسی نمبر پلیٹس، ٹیکس نادہندہ، نان کسٹم پیڈ اور نجی گاڑیوں پر سرکاری نمبر پلیٹس کی حامل گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے ، کراچی میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن موٹر وہیکل کی ٹیمیں غیرقانونی سرگرمیوں کے خلاف حرکت میں آگئیں۔ مختلف شاہراہوں پر فینسی اور جعلی نمبر پلیٹس، ٹیکس نادہندہ، غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ایکسائز افسران کے مطابق نقلی، فینسی یا غیرسرکاری گاڑی پر سرکاری نمبر پلیٹس والی گاڑیاں اکثر غیر قانونی سرگرمیوں میں استعمال ہوتی ہیں۔ محکمہ ایکسائز موٹر وہیکل کا کہنا تھا سرکاری نمبر پلیٹس کا غلط استعمال، ٹیکس نادہندہ۔ فینسی نمبر پلیٹس کی حامل گاڑیاں ڈی ایچ اے میں دیگر علاقوں سے زیادہ ہوتی ہے جس کے لیے یہاں خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔